ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی صاحب کی ہدایات پر تھانہ شاہرہ نور جہاں پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ویڈیو خطاب، دہشت گردی کی شدید مذمت
پولیس کے مطابق ملزم زاہد ولد فہیم جان کو مین روڈ، نزد کٹی پہاڑی، بلاک Q، نارتھ ناظم آباد کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
برآمدگی:
75 پڑیاں ماوا گٹکا برآمد
فروخت کے لیے تیار مال ضبط
مقدمہ:
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 188/2025 درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گٹکا ماوا کے کاروبار سے جڑے دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
گرفتار ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ:
FIR No. 109/2020 دفعہ 23(i)A تھانہ شاہرہ نور جہاں
FIR No. 789/2022 دفعہ 9(i)3B تھانہ شاہرہ نور جہاں
پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی سنگین نوعیت کے جرائم پر مشتمل ہے اور وہ اس سے قبل بھی گٹکا ماوا فروشی میں گرفتار ہو چکا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات اور گٹکا ماوا کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔