پاک فضائیہ کا ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر خراجِ عقیدت

پاک فضائیہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو، ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) محمد محمود عالم (مرحوم) کو ان کی بارہویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کراچی: تھانہ شاہرہ نور جہاں کی کاروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار

ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جو کہ آج تک ناقابل شکست عالمی ریکارڈ ہے۔

ترجمان کے مطابق، انہوں نے جنگ کے 11 دنوں میں مجموعی طور پر 9 دشمن طیارے تباہ کیے اور 2 کو شدید نقصان پہنچایا، جس نے انہیں پاک فضائیہ کی تاریخ میں امر کر دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایئر کموڈور ایم ایم عالم کو 1965 کی جنگ میں بہادری اور شاندار کارکردگی پر دو مرتبہ ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

یہ عظیم قومی ہیرو 18 مارچ 2013 کو 78 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ پاک فضائیہ اور پوری قوم ان کی بہادری اور بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

62 / 100

One thought on “پاک فضائیہ کا ایم ایم عالم کی 12ویں برسی پر خراجِ عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!