شاہ بیگم آف جوناگڑھ کا پوتے علی مرتضیٰ خانجی پر ظلم و زیادتی کا الزام، اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

محسنِ پاکستان نواب مہابت خانجی کی بہو اور سابق گورنر سندھ نواب دلاور خانجی کی بیوہ، شاہ بیگم آف جوناگڑھ نے اپنے پوتے علی مرتضیٰ خانجی کے خلاف ظلم و زیادتی اور رہائش گاہ پر قبضے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں کرفیو ختم، تمام راستے ٹریفک کے لیے بحال

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ایک وڈیو پیغام میں شاہ بیگم نے بتایا کہ اپنے بیٹے نواب محمد جہانگیر خانجی کے انتقال کے بعد وہ پہلے ہی غم کی حالت میں تھیں، لیکن اب ان کا پوتا علی مرتضیٰ خانجی ان پر مسلسل ظلم و ستم کر رہا ہے۔

شاہ بیگم کا کہنا ہے کہ علی مرتضیٰ نے ان کے ذاتی رہائشی حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اسے کرایہ پر دے دیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

شاہ بیگم آف جوناگڑھ نے وڈیو بیان میں علی مرتضیٰ کو "نااہل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے اپنی جان کو بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام، حکومت پاکستان، اور انصاف کے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے گھر اور حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

شاہ بیگم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ نواب خاندان کی عزت ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والے اس ناروا سلوک کو پورے جوناگڑھ اور پاکستان کی عوام دیکھ رہی ہے۔

61 / 100

One thought on “شاہ بیگم آف جوناگڑھ کا پوتے علی مرتضیٰ خانجی پر ظلم و زیادتی کا الزام، اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!