کراچی (ویسٹ): ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق مومن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کورنگی میں تاجروں سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان فقیر کالونی کے علاقے میں راہگیروں کو لوٹنے کی نیت سے موجود تھے کہ پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے، جس کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ثناء اللّٰہ خان ولد عبداللّٰہ خان اور ذیشان ولد رفیع اللّٰہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔