جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل مکمل کرفیو کا اعلان، تمام اہم راستے بند رہیں گے

(تَشَکُّر نیوز):جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلع جنوبی وزیرستان اپر، ضلع جنوبی وزیرستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔

ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، محمد شاہد غوری

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق:

زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک بند رہے گی۔

تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ مکمل بند رہے گا۔

احمد وام سے کوٹکئی تک کا راستہ بند رہے گا۔

بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بھی بند رہے گی۔

تاہم وانا گومل زام روڈ کو مسافروں کے لیے کھلا رکھا جائے گا تاکہ مخصوص نقل و حرکت جاری رہ سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور سیکیورٹی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!