ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائیاں: ڈکیتوں، منشیات فروشوں، اسمگلرز اور گٹکا ماوا مافیا کے خلاف شکنجہ، 7 ملزمان گرفتار

کیماڑی ضلع پولیس کی ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضانِ علی کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں، ڈکیتوں، اسمگلرز اور گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں کی گئیں، جن میں خونی مقابلے اور متعدد چھاپے شامل ہیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسلحہ، منشیات، ایرانی ڈیزل اور گٹکا ماوا کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔

 تھانہ سعیدآباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مقابلہ

نیو ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: کراچی کی یونیورسٹی و کالجز کے طلبہ کو نشہ سپلائی کرنے والے منشیات فروش گرفتار

ایس ایچ او ادریس عالم بنگش کی سربراہی میں سیکٹر 8 میں اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس کا آمنا سامنا، موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ پولیس نے ایک ملزم ایاز خان ولد دلاور خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری۔

 اتحاد ٹاؤن پولیس کی فیکٹری ڈکیتی ناکام، فائرنگ میں ایک ملزم زخمی گرفتار

ایس ایچ او چودھری جاوید اختر کی سربراہی میں اتحاد ٹاؤن پولیس کی شاندار کارروائی، ماربل فیکٹری میں چار مسلح ڈکیت داخل ہوئے، لیبر کی مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے دو مزدور زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بروقت آمد، ملزم آصف علی زخمی حالت میں گرفتار، قبضے سے دو پستول برآمد، باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 تھانہ موچکو پولیس کی بڑی کارروائیاں، ایرانی ڈیزل، گٹکا ماوا فروش اور منشیات فروش دھر لیے گئے

ایس ایچ او ملک فیصل لطیف کی قیادت میں پولیس کی پہلی کارروائی میں ایرانی ڈیزل اسمگلر سردار گرفتار، 600 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد۔ دوسری کارروائی میں عبدالرحمن کو 60 گٹکا ماوا پیکٹ سمیت پکڑا گیا۔ تیسری بڑی کارروائی میں منشیات فروش صدام عرف صدو گرفتار، جس کے قبضے سے 575 گرام کرسٹل (آئس) برآمد۔ ملزم اے کیٹیگری کا مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔

 موچکو پولیس اور راجہ فخر اقبال کی بین الصوبائی منشیات سپلائر کے خلاف بڑی کارروائی

حب چوکی کے قریب بلوچستان سے آنے والی گاڑی سے 510 گرام کرسٹل برآمد، ملزم سراج گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش جاری۔

 تھانہ سائٹ اے پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

ایس ایچ او ایاز خان کی قیادت میں سائٹ اے پولیس کی کارروائی، پٹھان کالونی سے لسٹڈ منشیات فروش راج محمد عرف محمدے ولد محمد کریم گرفتار، 60 گرام آئس برآمد۔ ملزم اے کیٹیگری کا مطلوب منشیات فروش، سابقہ مقدمات میں بھی جیل جا چکا ہے۔

 کیماڑی پولیس کے کریک ڈاؤن کی کامیابی، شہریوں نے سراہا

ضلع بھر میں پولیس کے ان اقدامات پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہیں گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائیاں: ڈکیتوں، منشیات فروشوں، اسمگلرز اور گٹکا ماوا مافیا کے خلاف شکنجہ، 7 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!