شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (تشکر نیوز) — شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ایک راہگیر بچہ بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا بلوچستان واقعے پر اظہار خیال

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس موبائل معمول کے گشت پر مامور تھی کہ بالمقام 17A شاہ لطیف ٹاؤن پانچ مسلح افراد دو موٹر سائیکلوں پر لوٹ مار کی واردات کرتے دیکھے گئے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے تعاقب شروع کیا۔

تعاقب کے دوران پولیس جب 21A گپ شپ ہوٹل کے قریب پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پر جان لیوا حملے کی کوشش میں فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:

بابر شاہ ولد ملازم حسین

عبدالباسط ولد محمد عظیم

مظہر ولد غلام حسین
اضافی طور پر ایک اور ملزم پرویز ولد صالح محمد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

جبکہ ایک زخمی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان ماضی میں بھی جیل جا چکے ہیں اور ان کے قبضے سے 3 عدد 30 بور پسٹل، 15 راؤنڈز اور لوٹا گیا سامان برآمد ہوا ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

61 / 100

One thought on “شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!