عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی بڑی کمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 200 روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ  کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا دولاکھ اٹھارہ ہزار دوسو روپے کاہوگیا ہے۔

گولڈ ڈیلرز کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1 ہزار آٹھ سو روپے سستا ہوا ہے،جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 18ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

 

 

جبکہ دس گرام سونے کے بھاو 1 ہزار 543 روپے گر کر 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے ہوگئے, دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ پندرہ ڈالرکمی سے دوہزار سڑسٹھ ڈالر ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!