کورنگی پولیس کی بڑی کارروائی: پولیس یونیفارم میں اغواء اور ڈکیتی کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی میں اغواء اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز اور ایس ایچ او کورنگی ملک عامر کی سربراہی میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔

پاک بحریہ کے کموڈور کامران احمد اور کموڈور کاشف منیر ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج، اور فرزوق شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

یہ گروہ 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی، 2021 میں عیدگاہ کے علاقے میں مندر پر فائرنگ کے بعد 5 لاکھ بھتہ، 8 اگست 2024 کو تاجر سلمان بٹ کے اغواء اور 10 لاکھ تاوان، 2024 میں ہندو شخص کے آئی ٹی سینٹر میں نقب زنی، اور شنکر نامی شہری سے 2 لاکھ روپے بلیک میلنگ کے علاوہ کئی وارداتوں میں ملوث رہا۔

ملزمان نے نومبر 2024 میں چکرہ گوٹھ گیمنگ شاپ پر حساس ادارے کا اہلکار بن کر چھاپہ مارا اور بابر نامی ملازم کو اغواء کیا، جسے ایک دن بعد چھوڑا گیا۔

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ 2025 کی سب سے بڑی واردات کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے تھے، اور گرفتاری نہ ہوتی تو کامیابی ممکن تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں سرکاری اداروں کی وردی اور وائرلیس سیٹ کے ذریعے گھروں میں داخل ہو کر وارداتیں کرتے تھے۔

گرفتار گروہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

63 / 100

One thought on “کورنگی پولیس کی بڑی کارروائی: پولیس یونیفارم میں اغواء اور ڈکیتی کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!