ضلع کیماڑی کے علاقے موچکو میں پولیس نے رئیس گوٹھ کچا روڈ پر مسلح ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ملیر کا تھانوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات اور ریکارڈ کی جانچ، غیرحاضری پر ایک اہلکار معطل
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احسان اور نثار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول، تین موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزمان رئیس گوٹھ میں کچا روڈ پر واردات کی نیت سے جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے۔ ایس ایچ او موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں چوکی انچارج موچکو فخر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔