پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا جائزہ

وزیر بلدیات سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
رونالڈو کا ہم شکل النصر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز، اسٹار فٹبالر کا دلچسپ ردعمل

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی سمیت تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس میں 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا:
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایانِ شان طریقے سے منائی جائے گی۔
مرکزی تقریب شہید بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں ہوگی، جس میں بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
کراچی سے قافلے 2 اور 3 اپریل کو گڑھی خدا بخش روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

سید وقار مہدی نے اعلان کیا:
اس سال برسی کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری اہم اعلانات کریں گے۔
پورے سندھ سے ہزاروں جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ کر شہید قائد کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

جاوید ناگوری نے کہا:
کراچی کے تمام اضلاع سے پارٹی عہدیداران، کارکنان اور ہمدرد ہزاروں کی تعداد میں برسی میں شرکت کریں گے۔
استقبالیہ کمیٹی اور دیگر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو تمام انتظامات کی نگرانی کریں گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!