ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 24 قیراط سونا 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا۔
وقار یونس کا وسیم اکرم کے ساتھ ماضی کی یادیں تازہ کرنے والا ٹوئٹ، محمد حفیظ کے بیان پر کرکٹ حلقوں میں بحث
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,571 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
فی تولہ چاندی 31 روپے اضافے کے بعد 3,400 روپے پر پہنچ گئی۔
فی 10 گرام چاندی 26 روپے بڑھ کر 2,914 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
گزشتہ روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2,893 ڈالر فی اونس رہی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔