کوئٹہ میں دہشتگردی کے خدشات، پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے پولیس کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
سندھ انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن ایکٹ میں ترامیم زیر غور، بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کا عزم

مراسلے کے مطابق، دو مشکوک گاڑیاں کوئٹہ میں داخل ہو چکی ہیں جو سرکاری دفاتر یا ہائی آفیشلز کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ پولیس کو عوام اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

61 / 100

One thought on “کوئٹہ میں دہشتگردی کے خدشات، پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!