راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں 4 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن افسران کے لیے تاریخی اقدام، 35 سینئر افسران ترقی پا گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دورے کے دوران آرمی چیف کو علاقے میں جاری آپریشنز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) بنوں کا بھی دورہ کیا، زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی اور ریاست کے استحکام و سلامتی کو یقینی بنائے گی۔
انہوں نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حملے کے سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے دہشت گردوں کے اصل عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد ناگزیر ہے، اور پاک فوج عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
جوانوں سے خطاب میں، جنرل عاصم منیر نے حملہ آوروں کو ناکام بنانے کے لیے فورسز کے جرات مندانہ، فوری اور فیصلہ کن ردعمل کی بھی بھرپور تعریف کی۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/AQP9O2vPTr4iyWmVpJIM_v0-oOeQlgzasCS5t-SUk5b8PUVgKd2B4z4Qs4USK5nUm9XLNqRWTZc6ZWmeqI04iGmX.mp4?_=1