میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن افسران کے لیے تاریخی اقدام، 35 سینئر افسران ترقی پا گئے

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے 35 سینئر افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسران کے پروموشن آرڈرز چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں ہونے والی تقریب میں تقسیم کیے گئے، جس کے مہمانِ خصوصی میئر کراچی تھے۔

کراچی کے پوش علاقوں میں گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ، پولیس کانسٹیبل رانا کاشف گرفتار

تقریب میں ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران موجود تھے۔ میئر کراچی نے افسران پر زور دیا کہ وہ ادارے کی بہتری کے لیے مزید محنت کریں اور واٹر کارپوریشن کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیوں کے معاملے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، اور کسی بھی افسر کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوئی۔ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے تمام فیصلے قانونی تقاضوں کے مطابق کیے۔ مزید برآں، گریڈ 17 تا 18 کے افسران کو مارچ کے تیسرے ہفتے تک ترقی دی جائے گی، جبکہ گریڈ 2 سے 16 کے ملازمین کی ترقی کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے اس پیش رفت کو ادارے کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کے مطابق گریڈ 20 میں ترقی پانے والوں میں نظام الدین شیخ، محمد علی شیخ، سعید احمد شیخ، منیر بھٹی اور ظفر احمد شامل ہیں، جبکہ گریڈ 19 میں 30 افسران کو ترقی دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر ندیم احمد کرمانی اور دیگر عہدیداران نے بھی میئر کراچی اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن افسران کے لیے تاریخی اقدام، 35 سینئر افسران ترقی پا گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!