کراچی کے پوش علاقوں میں گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ، پولیس کانسٹیبل رانا کاشف گرفتار

کراچی کے پوش علاقوں میں لگژری گاڑیاں چھیننے والے گروہ کا سرغنہ، پولیس کانسٹیبل رانا کاشف، گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے چوری شدہ گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت اجلاس، جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

ملزم نے دو درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا، جن میں مشہور ٹی وی اداکارہ کی ٹویوٹا فورچونر، فیروزآباد سے چھینی گئی سوزوکی آلٹو، اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔ گینگ چھینی گئی گاڑیاں بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔

رانا کاشف فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا اور مختلف وارداتوں میں ملوث رہا۔ اس نے جون 2024 میں کورنگی سے، اکتوبر 2024 میں ڈیفنس سے، اور فروری 2025 میں خیابان محافظ سے گاڑیاں چھینیں، جن میں سے ایک کو کوئٹہ پولیس نے مقابلے کے بعد برآمد کیا۔

پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں اور مزید برآمدگی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

61 / 100

One thought on “کراچی کے پوش علاقوں میں گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ، پولیس کانسٹیبل رانا کاشف گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!