پی ایس ٹی کے نائب امیر صاحبزادبلال عباس قادری سے مرکز اہلسنت TLP کراچی کے امیر ورکن شوری مفتی قاسم فخری سے ملاقات

ملک میں پائیدار اور مضبوط جمہوریت کیلئے شفاف انتخابات تبدیلی کی نوید ہونگے،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد بلال عباس قادری
ووٹ قومی امانت ہے جس کے ذریعے اچھے اور ایماندار افاد کو ایوانوں میں پہنچایا جاسکتا ہے،بلال عباس قادری
دین کو تخت پر لانے کیلئے عوام کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا،تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر ورکن شوری مفتی قاسم فخری
الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کیلئے عوام کو اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا ہوگی،مفتی قاسم فخری
،کراچی میں متحد ہوکر عوام کو ووٹ ڈالنے کیاہمیت اجاگر کرینگے تاکہ ووٹنگ زیادہ سے زیادہ ہوسکے،مفتی قاسم فخری
کراچی ( تشکُّر نیور ) پاکستان سنی تحریک کے نائب امیر صاحبزادبلال عباس قادری سے مرکز اہلسنت پر تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر ورکن شوری مفتی قاسم فخری سے ملاقات،ملاقات میں کراچی سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو،الیکشن میں متحد ہو کر عوام کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہرنکالنے کیلئے شعور بیدار کرنا ہوگا،دین کو تخت پر لانے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے مرکز اہلسنت پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وفد میں شامل TLP کراچی کے ناظم اعلیٰ علامہ عمر فاروق،رابطہ سیکریٹری سندھ عارف سلطان پور والا،ناظم لبیک ویلفیئر شہزادہ کاشف،امیر ضلع شرقی علامہ محمد شعیب قادری جبکہ پاکستان سنی تحریک کے فہیم الدین شیخ،محمد آفتاب قادری،ظہیر الحسن قادری،محمد فرحان قادری،محمد فرقان قادری،محمد عامر قادری ودیگر موجود تھے،بلال عباس قادری نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو ہر ممکن اقدامات کرنا ہونگے،ملک میں پائیدار اور مضبوط جمہوریت کیلئے شفاف انتخابات تبدیلی کی نوید ہونگے،کراچی سمیت ملک بھر میں لبیک یارسول اللہ کہنے والوں کی حمایت کرینگے،عوام ملک کو مستحکم اور معاشی استحکام کیلئے ووٹ کا استعمال ہر حال میں ممکن بنائیں،ووٹ قومی امانت ہے جس کے ذریعے اچھے اور ایماندار افاد کو ایوانوں میں پہنچایا جاسکتا ہے،ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے،اس موقع پر تحریک لبیک کراچی کے امیر مفتی قاسم فخری نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کیلئے عوام کو اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا ہوگی،کراچی میں متحد ہوکر عوام کو ووٹ ڈالنے کیاہمیت اجاگر کرینگے تاکہ ووٹنگ زیادہ سے زیادہ ہوسکے،دین کو تخت پر لانے کیلئے عوام کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!