خضدار میں ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے میں مصروف ہیں۔ خضدار پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
روزویلٹ ہوٹل کا مستقبل: فروخت، تزئین و آرائش یا نیا لیز معاہدہ؟
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہے۔ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بنوں چھاؤنی پر فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس جھڑپ میں پاک فوج کے 5 جری جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مایوس دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیوں کو چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دیا، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے اور چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ آئی ایس پی آر نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے پار سے آنے والے خطرات کے خلاف ضروری اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔