ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نئی آبادی واٹر پمپ کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالطیف کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 60 بوتلیں شراب اور فروخت شدہ رقم برآمد کی گئی۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی کرنے والے گرفتار
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے ماضی کے جرائم کا پتا چلایا جا سکے۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔