کراچی: ممبر سندھ اسمبلی معاذ محبوب اپنے ساتھیوں، لیاقت آباد ٹاؤن آرگنائزر، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر اور ٹاؤن کمیٹی کے ہمراہ ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے پرویز بھائی کے جنازے میں شریک ہوئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے 30 کروڑ روپے جمع نہ کروانے پر آڈٹ اعتراض
جنازے کے بعد اہلِ محلہ اور لواحقین نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت کی نااہلی کو حادثے کی وجہ قرار دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔
ایم پی اے معاذ محبوب نے احتجاج میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ کھڑے ہو کر انہیں مکمل تعاون اور ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کروائی۔
