دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔
رمضان کے پہلے روز کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی شدید متاثر
بھارت کی بیٹنگ:
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ بھارتی ٹیم کی پہلی وکٹ 15 کے اسکور پر گری، جب میٹ ہنری نے شبھمن گل کو ایل بی ڈبلیو کیا۔
کپتان روہت شرما بھی 15 رنز بنا کر 22 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی 11 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل اور شریاس ایئر نے اننگز کو سنبھالا، پٹیل 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شریاس ایئر 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کے ایل راہل نے 23، ہاردک پانڈیا نے 45 اور رویندرا جڈیجا نے 16 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی بولنگ:
میٹ ہنری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ کائل جیمیسن، ول اورورکے، مچل سینٹنر، مائیکل بریس ویل اور راچن رویندرا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارتی اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا، ورون چکرورتی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مچل سینٹنر (کپتان)، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، مائیکل بریس ویل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ول اورورکے۔
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
دیگر میچز:
گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جبکہ جنوبی افریقہ نے ہدف 30ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نمایاں کارکردگی:
مارکو جانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور 3 کیچز لیے، جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن 64 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔