...

یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 9.86 فیصد اضافہ

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری 2025) کے دوران یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں 9.86 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ مغربی ریاستوں کو بڑھتی ہوئی ترسیل ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 5.345 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 4.865 ارب ڈالر تھیں۔

ایف بی آئی نے مار لاگو سے لی گئی خفیہ دستاویزات ٹرمپ کو واپس کر دیں

برآمدات میں اضافے کا سبب مغربی، مشرقی اور شمالی یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں بہتری ہے۔ تاہم، مالی سال 2024 میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی یونین کو برآمدات 3.12 فیصد کمی کے بعد 8.240 ارب ڈالر رہ گئی تھیں۔

مغربی یورپ کو برآمدات

جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس، اٹلی اور بیلجیئم سمیت مغربی یورپ میں پاکستانی برآمدات 12.72 فیصد اضافے کے ساتھ 2.702 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال 2.397 ارب ڈالر تھیں۔

مشرقی اور شمالی یورپ کو برآمدات

مالی سال 2025 میں شمالی یورپ کو برآمدات 17.10 فیصد اضافے کے ساتھ 42 کروڑ 86 لاکھ 40 ہزار ڈالر ہو گئیں، جبکہ مشرقی یورپ کو برآمدات 18.57 فیصد اضافے کے بعد 42 کروڑ 65 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

جنوبی یورپ کو برآمدات

جنوبی یورپ کو برآمدات 2.58 فیصد اضافے کے ساتھ 1.788 ارب ڈالر ہو گئیں، جبکہ اسپین کو برآمدات 0.5 فیصد اضافے کے بعد 85 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار ڈالر اور اٹلی کو برآمدات 2 فیصد اضافے کے ساتھ 66 کروڑ 25 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔ یونان کو برآمدات میں 10.78 فیصد اضافہ ہوا۔

برطانیہ کو برآمدات

بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ پاکستان کی اہم برآمدی منڈی رہا، مالی سال 2025 کے پہلے 7 ماہ میں برطانیہ کو برآمدات 7.15 فیصد اضافے کے ساتھ 1.273 ارب ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ سال 1.188 ارب ڈالر تھیں۔

بڑے یورپی ممالک کو برآمدات

جرمنی: 17.15 فیصد اضافہ، 1.003 ارب ڈالر

نیدرلینڈز: 12.60 فیصد اضافہ، 88 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار ڈالر

فرانس: 9.11 فیصد اضافہ، 32 کروڑ 77 لاکھ 60 ہزار ڈالر

بیلجیئم: 8.2 فیصد اضافہ، 34 کروڑ 39 لاکھ 10 ہزار ڈالر

62 / 100

One thought on “یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 9.86 فیصد اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.