کراچی: سندھ پولیس کے بہادر افسر اور انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) راجا عمر خطاب کی سی ٹی ڈی واپسی پر افسران اور جوانوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
ای پاسپورٹس کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نئے پرنٹرز کراچی پہنچ گئے
سی ٹی ڈی کے دفتر میں ان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے، جبکہ افسران اور اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
راجا عمر خطاب نہ صرف سی ٹی ڈی بلکہ سندھ پولیس کے لیے بھی فخر کا باعث ہیں۔ وہ ایک دلیر اور قابل افسر ہیں جن کے نام سے دشمن خوف کھاتے ہیں۔ ایسے بہادر افسران کی موجودگی ڈیپارٹمنٹ کے لیے ناگزیر ہے۔