آصف گلفام کو کھیلوں میں خدمات پر ایوارڈ دیا گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION
KARACHI-SINDH

DATED:3RD JANUARY-2023
آصف گلفام کو کھیلوں میں خدمات پر ایوارڈ دیا گیا
ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن الطاف حسین ساریو نے کھیلوں کی تقریب میں قائداعظم حسن کارکردگی ایوارڈ پیش کیا،غلام محمد خان، ندا سمن و دیگر بھی موجود تھے

کراچی ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،)ڈپٹی کمشنر ساوتھ کیپٹن(ر) الطاف حسین ساریو نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے کھیلوں خصوصا باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں بے مثال خدمات انجام دینے پر الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف گلفام کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی تقریب میں قائداعظم حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا، اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن، کے بی بی اے کی سرپرست شاہدہ پروین کیانی، بیگم اسما محمد علی شاہ و دیگر موجود تھے، آصف گلفام نے ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اس پزیرائی سے میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور یہ ایوارڈ میں تاجر برادری کے نام منصوب کرتا ہوں جن کی حمایت اور سرپرستی کی وجہ اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس مقام پر ہوں۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!