راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے سبب آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ کا ٹاس مقررہ وقت پر نہ ہوسکا۔ امپائر کرس گیفانی اور رچرڈ کیٹلبرو نے میدان کا معائنہ کرنے کے بعد دوپہر 1:30 بجے ٹاس میں تاخیر کا اعلان کیا۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس، دریاؤں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ
موسم کی پیشگوئی کے مطابق دن بھر بارش جاری رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے میچ کے آغاز میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔
ٹورنامنٹ کی صورتحال کے مطابق گروپ ‘اے’ سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بنگلہ دیش باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے اس میچ کا نتیجہ گروپ ‘بی’ کی پوزیشن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔