کراچی: تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پاپوش نگر میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو گرفتار
پولیس کے مطابق کارروائی مین یونیورسٹی روڈ کے قریب گشت کے دوران کی گئی، جہاں رحمت علی ولد رسول بخش اور اعجاز علی ولد رستم علی کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور ان کے زیرِ استعمال چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، جس کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ دورانِ تفتیش، ملزمان نے مبینہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا، جن کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
