تھانہ عوامی پولیس کی شاندار کارروائی: 52 لاکھ ڈکیتی کا کیس حل، 3 ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ کورنگی کے تھانہ عوامی کی حدود میں واقع بلال کالونی میں تین روز قبل کالٹیکس پیٹرول پمپ سے 52 لاکھ روپے کیش چھیننے کی واردات ہوئی تھی۔
حکومتِ سندھ کا ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

گولڈن کار میں سوار ملزمان نے صرف ایک منٹ کے اندر اس منصوبہ بند ڈکیتی کو سرانجام دیا۔ جیسے ہی کیشیئر پیٹرول پمپ سے بینک میں کیش جمع کرانے کے لیے نکلا، کار سوار ملزمان نے اسے ٹکر مار کر رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔

ٹیکنیکل انویسٹی گیشن سے کیس حل

ایس ایچ او عوامی سب انسپکٹر سعود اور ہیڈ محرر اے ایس آئی نعیم تارا نے تکنیکی مہارت کے ساتھ کیس کی باریک بینی سے تحقیقات کیں۔ دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ واردات میں خود پیٹرول پمپ کا کیشیئر انصار لاشاری بھی ملوث تھا، جو گزشتہ 9 سال سے وہیں ملازمت کر رہا تھا۔

انصار لاشاری نے اپنے دوست خالد کندرو کے ذریعے ایک ڈکیت گینگ سے رابطہ کیا اور مل کر اس واردات کی منصوبہ بندی کی۔

واردات 10 بجکر 14 منٹ پر انجام دی گئی، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہوا کہ کار پہلے سے رانگ وے پر آ کر پیٹرول پمپ کے سامنے چکر لگا رہی تھی۔ جیسے ہی ملازمین کیش لے کر نکلے، ملزمان نے حملہ کر کے کیش چھینا اور فرار ہوگئے۔

ڈکیت گینگ کی گرفتاری

واردات کے اگلے روز ڈکیت گینگ کے تینوں کارندے جنگل شاہ مزار کے قریب رقم تقسیم کرنے کے لیے جمع ہوئے، جہاں تھانہ عوامی پولیس نے لوکیٹر کے ذریعے ان کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔

پولیس نے تین ملزمان – پیٹرول پمپ کیشئر انصار لاشاری، خالد کندرو اور ندیم ارمانی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے دوران:

21 لاکھ روپے کیش

2 پسٹلز

1 موٹر سائیکل

موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

باقی رقم کی بازیابی کے لیے چھاپے جاری

ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے دو ساتھی واردات کے بعد اندرون سندھ کچے کے علاقے میں فرار ہوچکے ہیں اور باقی رقم ان کے پاس ہے۔

ندیم اور خالد نے مزید بتایا کہ وہ اپنے حصے کی رقم لینے کے بعد خود بھی اندرون سندھ فرار ہونے والے تھے، مگر پولیس کی بروقت کارروائی نے انہیں گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی نے فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیم کو اندرون سندھ روانہ کر دیا ہے۔

63 / 100

One thought on “تھانہ عوامی پولیس کی شاندار کارروائی: 52 لاکھ ڈکیتی کا کیس حل، 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!