آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ترک مشترکہ مشقیں اتاترک 13 کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کی افواج نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشقیں کیں۔
فخر زمان کی جگہ امام الحق کی سکواڈ میں شمولیت: پی سی بی کا اہم فیصلہ
دو ہفتوں پر محیط ان مشقوں میں پاک فوج اور ترک فوج کی دو کومبیٹ ٹیمز نے حصہ لیا۔ پاک فوج کی ٹیم اسپیشل سروسز گروپ پر مشتمل تھی، جبکہ ترک فوج کی ٹیم میں 36 رینکس پر مشتمل ترک اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہوئے۔
کمانڈر 11 کور نے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، اور اس کے علاوہ ترک فوج کے بریگیڈیئر جنرل احمد اسک نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔