کراچی – ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے مددگار فریئر اور پاکستان بازار یونٹس کے اہلکاروں کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائیوں پر انہیں شاباش دی ہے۔
کراچی پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار
مددگار 15 فریئر یونٹ کی کارروائی:
20 فروری 2025 کو دہلی کالونی میں ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر، کانسٹیبل بابر اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر چھ مسلح ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ برآمد شدہ سامان میں چھ موبائل فونز، نقدی، ایک پستول بمعہ دو میگزین اور موٹر سائیکل شامل ہیں، جو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مددگار 15 پاکستان بازار یونٹ کی کارروائی:
اسی روز اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل چوری کی اطلاع ملنے پر کانسٹیبل آریان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا۔ چور کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فونز اور موٹر سائیکل کے پرزہ جات برآمد کیے گئے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔