چاہت فتح علی خان کا چل چھیاں چھیاں کا ورژن: تنقید اور تعریف کا سامنا

چاہت فتح علی خان نے بھارتی اور پاکستانی کلاسیکل گانوں کے اپنے منفرد ورژن پیش کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شاہ رخ خان کی 1999 کی فلم دل سے کا مقبول گانا "چل چھیاں چھیاں” ریلیز کر دیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں وہ خاتون ماڈل کے ساتھ پرفارم کرتے نظر آتے ہیں، اور گانے کے بول بھی شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا پر فلمائے گئے اصل گانے کے بہت ملتے جلتے ہیں۔
ٹرمپ کی یوکرین پر تنقید: زیلنسکی کا سعودی عرب میں مذاکرات سے باہر ہونے پر ردعمل

چاہت فتح علی خان کے اس گانے کو انہوں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر ریلیز کیا، تاہم اسے ابھی یوٹیوب پر نہیں لایا گیا۔ گانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور اس پر لوگوں نے مختلف ردعمل دیے۔ کچھ صارفین نے گانے کو بے ڈھنگا قرار دیتے ہوئے درخواست کی کہ وہ کلاسیکل گانوں کے ریمیک بنانا بند کر دیں، جبکہ کچھ افراد نے اس گانے کو سن کر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل بھی چاہت فتح علی خان توبہ توبہ اور بدو بدی جیسے گانوں کے ریمیکس ریلیز کر چکے ہیں، جن پر انہیں شدید تنقید کا سامنا رہا تھا۔

65 / 100

One thought on “چاہت فتح علی خان کا چل چھیاں چھیاں کا ورژن: تنقید اور تعریف کا سامنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!