نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے اعلان کیا کہ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حارث رؤف کو فہیم اشرف کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کھلنا یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں، 50 سے زائد زخمی
محمد رضوان نے کہا کہ بطور دفاعی چیمپئن دباؤ ضرور ہوگا، لیکن ٹیم نے ٹرائی سیریز میں اچھی تیاری کی ہے اور غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرے گی۔ شام کے وقت اوس پڑنے کے امکان کے باعث پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
دوسری جانب، کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے کمبی نیشن سے مکمل مطمئن ہیں اور بھرپور مقابلہ کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ:
فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، سعود شکیل، طیب طاہر، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
ول ینگ, ڈیون کونوے, کین ولیمسن, ڈیرل مچل, ٹام لیتھم, گلین فلپس, مائیکل بریس ویل, مچل سینٹنر, نیتھم اسمتھ, میٹ ہنری اور ول اوروکی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سابقہ ریکارڈ:
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 118 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے 61 جبکہ نیوزی لینڈ نے 53 میچز جیتے۔ ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ تین میچز بے نتیجہ رہے۔