نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی پلان مکمل، 6700 سے زائد اہلکار تعینات

کراچی، 19 فروری 2025: نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں 19، 21 فروری اور 1 مارچ کو ہونے والے میچز کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشق “افعی الساحل VII” کامیابی سے مکمل

سیکیورٹی پلان کے تحت 6700 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جن میں ایس ایس یو کے 1045 کمانڈوز، سیکیورٹی ڈویژن کے 1745، ٹریفک پولیس کے 1390، اور اسپیشل برانچ کے 328 اہلکار شامل ہیں۔ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر اہم مقامات پر نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر موجود رہیں گے۔

(S.W.A.T) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے گی اور اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر مامور ہوگی۔ ایس ایس یو کی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات ہوگی۔

ٹریفک اور پارکنگ پلان:

میچ کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ استعمال کرنے والے شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔

چائنہ گراؤنڈ، نیشنل کوچنگ سینٹر، اور ایکسپو سینٹر کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم کے اندر پارک کی جائیں گی۔

سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔

اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ کے آغاز سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔

تماشائیوں کے لیے خصوصی ہدایات:

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور اصل فزیکل میچ ٹکٹ لازمی ہوگا۔

آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں، فزیکل ٹکٹ ٹی سی ایس کے مقررہ مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

داخلی دروازوں پر سخت سیکیورٹی چیکنگ ہوگی، وقت سے پہلے پہنچنے کی ہدایت۔

کھانے پینے کی اشیاء، مشروبات، گلاس، پلاسٹک بوتلیں، آتشیں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد، آتشبازی، سگریٹ، لائٹر، خواتین کے ہینڈ بیگز اور تیز دھار اشیاء اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز پر کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ سندھ پولیس تمام شائقین کے لیے پرامن اور خوشگوار ماحول یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Tashakurnews, KarachiSecurity, CricketSecurity, PakistanPolice, SSUCommandos, SWATTeam

59 / 100

One thought on “نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی پلان مکمل، 6700 سے زائد اہلکار تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!