کراچی: ایسٹ زون کے تھانہ بریگیڈ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو منشیات سپلائر/ فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، غیر قانونی سفر کی کوشش ناکام
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں محمد شہزاد عرف بارا ولد محمد یونس اور احمد علی ولد اصغر علی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ برآمدہ موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ الزام نمبر 91/2025 کے تحت دفعہ 381A ت پ میں تھانہ بریگیڈ میں درج تھی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر نیٹ ورک کے افراد کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔