ڈسٹرکٹ سٹی: زخمی حالت میں گرفتار ملزم عادی مجرم نکلا، متعدد وارداتوں میں ملوث

کراچی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق رات گئے عیدگاہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ملزم پیشہ ور مجرم نکلا، جو اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلی گئی۔

تحقیقات کے مطابق، ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر موبائل اسنیچنگ اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں سرگرم تھا۔ مزید برآں، وہ اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں درج ذیل مقدمات شامل ہیں:

مقدمہ نمبر 191/2022، دفعات 353/324/186/427/34 R/W 7ATA، تھانہ کلری

مقدمہ نمبر 195/2023، دفعہ 23(I)A، تھانہ کلری

مقدمہ نمبر 445/2022، دفعہ 381A، تھانہ لیاقت آباد

پولیس نے ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کو سی سی III سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

58 / 100

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی: زخمی حالت میں گرفتار ملزم عادی مجرم نکلا، متعدد وارداتوں میں ملوث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!