کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور کمشنر کراچی کو خط لکھ کر ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔
کور کمانڈر کراچی کی اے ایس ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
خط میں کہا گیا ہے کہ یہ ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں اور ان کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں۔ نجمی عالم نے خاص طور پر کلفٹن بلاک 2 میں چائے کے ہوٹلوں پر منشیات فروشی کی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مزید برآں، خط میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ رات بھر کھلے رہنے والے ہوٹلوں سے قریبی رہائشی سخت پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ ان ہوٹلوں میں بلند آواز موسیقی بھی ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے۔
نجمی عالم نے اپنے خط میں ڈپٹی کمشنر جنوبی سے بھی ہوٹلوں کے اوقات مقرر کرنے اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کیا جا سکے۔