معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار اپنے تعلقات میں آنے والے اتار چڑھاؤ پر کھل کر بات کی، اور اختلافات کے وقت کو اپنی زندگی کا مشکل ترین دور قرار دیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب، لاہور میں رنگا رنگ ایونٹ
نومبر 2020 میں ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، جنہوں نے طلاق کی افواہوں کو بھی جنم دیا۔ تاہم، 2023 میں ان کی صلح کی خبریں منظر عام پر آئیں اور وہ ایک بار پھر ساتھ دکھائی دینے لگے۔ صلح کے بعد، جنوری 2024 میں دونوں کے ہاں شادی کے سات سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں، فرحان سعید نے کہا کہ کسی بھی رشتے میں عزت اور اہمیت کی موجودگی صلح کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان دونوں نے اختلافات کے باوجود کبھی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کی، بلکہ عزت اور خاندان کی وقار کو مدنظر رکھا، جس کے نتیجے میں وہ دوبارہ قریب آگئے۔
عروہ حسین نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے درمیان ناراضگی ضرور تھی، لیکن باہمی عزت اور احترام نے انہیں ایک بار پھر ایک کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال کے بعد جوڑے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مزید مضبوط ہوجاتے ہیں۔
دونوں نے اپنی صلح میں مداحوں اور اہل خانہ کی دعاؤں اور حمایت کو بھی اہم قرار دیا۔ تاہم، انہوں نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ ان کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ کیا تھی۔