کراچی: مصطفیٰ کے قتل کیس میں ملزم ارمغان پر مزید 4 مقدمات درج، کروڑوں کا غیر قانونی اسلحہ برآمد

کراچی: اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے نوجوان مصطفیٰ کے اغوا اور قتل میں ملوث گرفتار ملزم ارمغان کے خلاف مزید 4 مقدمات درج کرلیے، جبکہ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے غیر ملکی اسلحے کی مالیت کروڑوں روپے نکلی۔

عزیز آباد میں بلڈنگ دھماکہ، عمارت متاثر ایس بی سی اے کے اے ڈی کمال اور جلیس صدیقی ذمہ دار

ڈان نیوز کے مطابق کارِ سرکار میں مداخلت، اقدامِ قتل، انسدادِ دہشتگردی ایکٹ اور غیر قانونی اسلحے کے تحت ملزم پر مزید مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران ملزم کے بنگلے سے غیر ملکی اسلحہ اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، جس پر سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ یہ اسلحہ ملزم کے پاس کہاں سے آیا۔ ملزم ارمغان اسلحے کا لائسنس پیش کرنے میں ناکام رہا۔

کیس کی تفصیلات:

مقتول مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو ڈیفنس کراچی سے لاپتہ ہوا تھا۔

15 فروری کو تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا کہ مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان جھگڑے کی وجہ ایک لڑکی تھی، جو 12 جنوری کو بیرونِ ملک روانہ ہوگئی۔

لڑکی سے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کیونکہ کیس میں اس کا بیان اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ اور ارمغان پہلے دوست تھے، لیکن نیو ایئر نائٹ پر تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور لڑکی کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

6 جنوری کو ارمغان نے مصطفیٰ کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں اسے قتل کر دیا۔

لاش کی برآمدگی:

حب پولیس نے کراچی پولیس کو لاش کی اطلاع دی۔

مقتول کی لاش کا ڈی این اے نمونہ لینے کے بعد ایدھی کو حوالے کیا گیا۔

گرفتار دوسرا ملزم شیراز، ارمغان کا ملازم تھا اور قتل و لاش چھپانے کے منصوبے میں شامل تھا۔

مصطفیٰ کا اصل موبائل فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا۔

ملزم ارمغان سے لڑکی کی تفصیلات، آلہ قتل اور دیگر شواہد حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

59 / 100

One thought on “کراچی: مصطفیٰ کے قتل کیس میں ملزم ارمغان پر مزید 4 مقدمات درج، کروڑوں کا غیر قانونی اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!