کراچی ایئرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کو سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
رمضان سے قبل چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، فی کلو 160 روپے تک جا پہنچی

تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب بھیجنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ متاثرہ خواتین میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی شامل تھیں، جو عمرہ ویزوں پر سفر کر رہی تھیں۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کے مطابق یہ خواتین پہلے بھی سعودی عرب جا چکی ہیں، اور ان کے سفر کا بندوبست آسیہ نامی خاتون نے کیا تھا، جو ماضی میں پنجاب پولیس میں ملازمت کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق آسیہ نے ان خواتین کے تمام سفری اخراجات برداشت کیے، جبکہ سعودی عرب میں ان کے قیام اور دیگر اخراجات کی سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید معلومات کے لیے متاثرہ خواتین سے تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بے نقاب کیا جا سکے۔

58 / 100

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!