اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس اہلکار شہید، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر تنقید

حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ وزارت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل کو شہری سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر: فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں "مسلح افراد” کو نشانہ بنایا گیا جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں کی طرف بڑھ رہے تھے۔

اسرائیل کی امدادی ٹرکوں کی راہ میں رکاوٹ
غزہ کے سرکاری میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے تحت طے شدہ امدادی سامان اور موبائل گھروں کی فراہمی روک دی ہے، جو کہ اس کے وعدوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، غزہ کے عوام میں یہ تاثر عام ہو رہا ہے کہ اسرائیل صرف قیدیوں کی رہائی میں دلچسپی رکھتا ہے اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امدادی ٹرکوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی مشاورت کے بعد کیا۔ دوسری جانب، امریکہ معاہدے میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہے تاکہ تمام قیدیوں کی ایک ساتھ رہائی ممکن ہو سکے۔

غزہ میں صحت کا بحران اور اسرائیلی بمباری کے اثرات
اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کا بنیادی طبی نظام تباہ ہو چکا ہے۔ بیت ہنون کے واحد مرکزی ہسپتال کو اسرائیلی حملے میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں صرف دو خیموں پر مشتمل عارضی میڈیکل سینٹر رہ گیا ہے، جو ہزاروں مریضوں کے لیے ناکافی ہے۔

جنگ بندی معاہدے میں موبائل گھروں کی فراہمی کا ذکر
معاہدے کے مطابق، اسرائیل کو 42 روزہ مرحلے میں کم از کم 60 ہزار موبائل گھروں اور 2 لاکھ خیمے فراہم کرنے کی اجازت دینی تھی، مگر اب تک صرف 20 ہزار خیموں کی اجازت دی گئی ہے اور کوئی بھی موبائل گھر مصر کی سرحد سے آگے نہیں جا سکا۔

61 / 100

One thought on “اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس اہلکار شہید، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!