خواتین کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آفاق احمد سمیت دیگر معصوم شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

کراچی پریس کلب پر خواتین نے احتجاج کیا، جس میں جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ اور شعبہ خواتین کے دیگر ذمہ داران نے میڈیا سے گفتگو کی۔ احتجاج کا مقصد چیئر مین آفاق احمد سمیت دیگر معصوم شہریوں کی رہائی اور ممنوعہ اوقات میں رہائشی علاقوں میں واٹر ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کی پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی پر احتجاج تھا۔

اسحاق کھوڑو کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کے عہدے کے لیے دوبارہ کوششیں، کرپشن اور غیرقانونی تعمیرات کے الزامات

ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے اس موقع پر کہا کہ آج بھی ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک رہائشی علاقوں میں دندناتے گھوم رہے ہیں، جبکہ انتظامیہ بیانات اور فوٹو سیشن کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہی۔ انہوں نے حکومت اور سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ قاتل ٹینکر ڈرائیورز اور ان کی سرپرستی کرنے والے مافیاز کو گرفتار کر کے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے مزید کہا کہ ٹینکر ڈرائیورز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے افراد کے حق میں آواز بلند کرنے والے کراچی بیٹے کی جبری گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے اور آفاق احمد بھائی کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد بھائی کا اقدام کسی خاص قومیت یا فرقے کے لیے نہیں تھا بلکہ یہ کراچی کے تین کروڑ عوام کے مفاد میں تھا۔ بعض عناصر اس کو لسانی رنگ دے کر متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عوام اس سازش کو بخوبی سمجھ چکی ہے۔

61 / 100

One thought on “خواتین کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آفاق احمد سمیت دیگر معصوم شہریوں کی رہائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!