اسلام آباد: دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز کل، اہل غزہ سے یکجہتی کا عزم

اسلام آباد: کل سے دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز ہو گا جس کا مقصد فلسطین کے عوام، خصوصاً اہل غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ یہ کانفرنس عالمی اور قومی سطح پر فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرنے کے لیے ایک اہم فورم فراہم کرے گی۔

سیہون: حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر اوقاف کے ملازمین کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل، وزیر اعلیٰ سندھ کا فوری نوٹس

کانفرنس میں عالمی، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد ہوں گے۔ افتتاحی سیشن کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے، جب کہ اس سیشن میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد، اور حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے۔

پہلے روز کے پرائم میڈیا سیشن کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کریں گے، جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے، سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسنز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

کانفرنس کے آخری سیشن میں بین الاقوامی سیشن کی صدارت ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی کریں گے، جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن، اور موریطانیہ کے مندوبین خطاب کریں گے۔

دوسرے روز کے بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، جس میں امریکہ، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ، اور عراق سے آئے ہوئے غیر ملکی مندوبین فلسطین کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

کانفرنس کے قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، جس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر راجہ عباس ناصر جعفری اور سینیٹر (ر) جاوید جبار کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا سیشن سے شعیب ہاشمی ودیگر مقررین خطاب کریں گے۔

61 / 100

One thought on “اسلام آباد: دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز کل، اہل غزہ سے یکجہتی کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!