ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا اورنگی ٹاؤن تبلیغی اجتماع کا دورہ، مذہبی و سماجی رواداری پر زور

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق نے اورنگی ٹاؤن میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا دورہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی۔ وفد میں سینئر رکن ارشاد ظفیر، شریف خان، قائد حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، اور اراکین اسمبلی بھی شامل تھے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات، صنعتی علاقوں کے سیکیورٹی اور ٹریفک مسائل پر گفتگو

بعد ازاں وفد نے علماء کرام اور اجتماع کے منتظمین سے ملاقات کی اور میڈیکل ایڈ کیمپس کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرفتن حالات میں مذہبی، مسلکی، سماجی، اور سیاسی رواداری و یکجہتی کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ شہر میں امن قائم رکھنے اور شرپسند عناصر کو بے نقاب کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات عام شہریوں کے ذہنوں اور دلوں پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں اور انہیں سماجی ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔ اس موقع پر سی او سی ٹاؤن اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

60 / 100

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا اورنگی ٹاؤن تبلیغی اجتماع کا دورہ، مذہبی و سماجی رواداری پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!