آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا طلبہ سے خطاب، ’پاکستانیت‘ اپنانے پر زور

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ’پاکستانیت‘ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کراچی میں بھاری گاڑیوں کے حادثات، شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے نوجوانوں کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے تعلیمی محنت اور ہنر سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات، خصوصاً سرحد پار دہشت گردی پر بھی بات کی اور اس چیلنج سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا۔

جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور قومی استحکام کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ثابت قدمی کو سراہا۔

انہوں نے نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور اقدار کو سمجھنا ان کے فکری ارتقاء کے لیے ضروری ہے۔

آخر میں، آرمی چیف نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور خود انحصاری کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!