گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، کھلاڑیوں اور ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کا افتتاح کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے ورکرز کے اعزاز میں تقریب، کپتان محمد رضوان کا خطاب
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تعمیر نو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتھک محنت، لگن، اور جذبے کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کو انتہائی شاندار بنایا گیا ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے عالمی مقابلوں کا مزا دوبالا ہو جائے گا اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ تقریب میں کھلاڑیوں اور عوام کا جوش و خروش قابل دید تھا۔