وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان اور اسماعیلی کمیونٹی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی سماجی شعبوں کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے دنیا انسانیت کی ہمدرد اور عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔
پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کے لیے خدمات کو ہمیشہ احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔