سندھ کے محکمہ قانون میں بحران، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے خالی

کراچی: سندھ کے محکمہ قانون میں بدترین انتظامی بحران جاری ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل جیسے اہم عہدے کئی ہفتوں سے خالی ہیں، جس کے باعث سندھ حکومت عارضی بنیادوں پر معاملات چلانے پر مجبور ہو گئی ہے۔ نئے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کے تقرر کے حوالے سے حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔

لیاری ایکسپریس وے: حفاظتی اقدامات کی کمی، حادثات معمول بن گئے

یہ دونوں عہدے اُس وقت خالی ہوئے جب حسن اکبر اور فیاض شاہ کو سندھ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت عارضی طور پر جواد ڈیرو کو قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل اور منتظر مہدی کو قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، جن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم مستقل تقرری کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

61 / 100

One thought on “سندھ کے محکمہ قانون میں بحران، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے خالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!