تعمیراتی شعبے کے لیے خوشخبری، ملک میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
بھارت کا دفاعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جنگی جنون جاری
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی سریے کی قیمتیں 2 لاکھ 26 ہزار سے 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن کے درمیان ہیں۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں 2 لاکھ 28 ہزار، جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں یہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
برانڈڈ سریے کی قیمتیں قدرے زیادہ ہیں، جن کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 52 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم، نومبر سے اب تک سریے کی اوسط قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے کی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی
ادارہ برائے شماریات کے مطابق، ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.66 فیصد کم ہے۔ جنوبی علاقوں میں قیمتیں مستحکم رہیں اور 1384 روپے فی بوری پر برقرار ہیں۔
شمالی شہروں میں لاہور میں سیمنٹ کی قیمت سب سے زیادہ 1450 روپے فی بوری جبکہ راولپنڈی میں یہ سب سے کم 1344 روپے رہی۔ جنوبی شہروں میں کراچی کی اوسط قیمت 1339 روپے فی بوری رہی جبکہ کوئٹہ میں یہ قیمت 1435 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔
پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس ریلیف کی توقع
حکومت کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر میں کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ٹیکس میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری اور آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے کر جلد ہی جامع پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔
تجاویز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایڈوانس انکم ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کرنے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی اور لیٹ فائلرز کی کیٹگری ختم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
یہ اقدامات نہ صرف تعمیراتی شعبے میں مزید استحکام لائیں گے بلکہ ملکی معیشت میں بھی مثبت اثرات مرتب کریں گے۔