واٹر کارپوریشن ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان

کراچی: واٹر کارپوریشن کے ملازمین کے مسائل حل کرنا اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس ضمن میں مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا نکاٹی کا دورہ: پولیس اور کاروباری کمیونٹی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال

ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن اسلم سموں کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو کراچی امین بلوچ، ڈی ایم ڈی ایچ آر محمد ثاقب، اور صدر انجینئرز و آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم کرمانی بھی موجود تھے۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ اگلے ماہ سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی مزید ادائیگیاں شروع کی جائیں گی اور 1 سے 15 گریڈ تک کے سینئر ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے لیے جلد ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

وفد نے ملازمین کے مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور پینل پر موجود ہسپتالوں کی فوری ادائیگی پر زور دیا۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔

66 / 100

One thought on “واٹر کارپوریشن ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!