تھانہ جوہراباد کی حدود میں گزشتہ شب پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان محمد سلیم ولد غلام نبی، وجاہت حسین اور ان کا فراری ساتھی غضنفر عرف بابر کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ: ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار
ملزمان نے تھانہ جوہراباد کے حدود میں واقع عمر سٹور، دستگیر روڈ بلاک نائن ایف بی ایریا میں واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے۔ اس فٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔
گرفتار ملزم محمد سلیم ولد غلام نبی کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس کے تحت وہ کئی اہم مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
- مقدمہ الزام نمبر 319/14 بجرم دفعہ 395 تھانہ کھارادر
- مقدمہ الزام نمبر 13/19 بجرم دفعہ 34/392 تھانہ عوامی کالونی
- مقدمہ الزام نمبر 14/19 بجرم دفعہ 23(1)a تھانہ عوامی کالونی
- مقدمہ الزام نمبر 333/19 بجرم دفعہ 353/324/7ata تھانہ سچل
- مقدمہ الزام نمبر 334/19 بجرم دفعہ 23(1)a تھانہ سچل
- مقدمہ الزام نمبر 21/1093 بجرم دفعہ 23(1)a تھانہ گلشن اقبال
مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/01/WhatsApp-Video-2025-01-29-at-8.33.04-PM.mp4?_=1