ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کا دورہ کیا اور اس موقع پر پولیس اور کاروباری کمیونٹی کے درمیان امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی روک تھام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ: ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتار
اس اجلاس میں ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ نکاٹی کے عہدیداران اور ممبران نے پولیس چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
نکاٹی کے ممبران نے پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور ان کے مثبت نتائج کو سراہا، اور ان کی قیادت میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اپنے خطاب میں نکاٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کے تحفظ اور کاروباری ماحول کو مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوران خواجہ اجمیر نگری میں بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔
اختتام پر نکاٹی کے عہدیداران نے پولیس چیف اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈز اور گلدستے پیش کیے اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔